ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے مطابق جاری ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہاکہ  احسان اللہ احسان کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر تبصرہ نہیں کر سکتا،بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے،آزادی اظہار رائے کے محافظوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی سفارتخانوں کے اکاونٹس کی بھارتی بندش پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایک پٹیشن بھی فائل کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں