لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لیے لائے گئے دو بکرے چور گھر کی دیوار پھلانگ کر کنڈی کھول کر لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر قربانی کے لیے 6 بکرے لائے تھے، جن میں سے دو بکرے چور چوری کر کے لے گیا ہے، بکرے چوری کرنے کی وڈیو ں کی تفصیلات ہم نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کی سکیورٹی کو دے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ جلد بکرا مل جائے گا نہ ملنے کی صورت میں بھی قربانی قبول ہوگئی ہے۔