ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: جھڑپ کی صورت میں چین کا کمانڈ کنٹرول میکانزم اور لاجسٹک عناصر ہمارا ہدف ہوں گے

امریکہ کے بحری پیادہ کمانڈر جنرل ڈیوڈ برگر نے کہا ہے کہ کسی ممکنہ جھڑپ کی صورت میں چین مسلح افواج کاکمانڈ کنٹرول میکانزم اور لاجسٹک عناصر ترجیحی ہدف ہوں گے۔

واشنگٹن کے ہڈسن انسٹیٹیوٹ سے خطاب میں جنرل ڈیوڈ برگر نے امریکہ بحری پیادوں کی نئی جنگی ڈاکٹرائن  اور فورس ڈیزائن کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاجسٹک کا موضوع اب خفیہ خبر رسانی   جتنا ہی اہم ہے۔ آپریشن پلاننگ میں لاجسٹک  بھی اوّلین توجہ طلب موضوعات میں شامل ہو گیا ہے۔

برگر نے کہا ہے کہ لاجسٹک کی اہمیت کو ہم نے 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں بھی واضح شکل میں دیکھا ہے۔

امریکی فورس کا سامنا  چین جیسے ملک سے ہونے کی صورت میں ان کی حکمت عملی کیا ہو گی۔ اس سوال کے جواب میں برگر نے کہا ہے کہ "سب سے پہلے ہم نرم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ اور یہ نرم نقاط لاجسٹک  اور کمانڈ کنٹرول میکانزم  ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں سے چین بھی امریکی فوج کے کمانڈ کنٹرول مرکز کو کمزور کرنے کے پہلو پر کام کر رہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ امریکی فوج آپریشنوں کے دوران کمانڈ کنٹرول  کو بہت اہمیت  دیتی ہے۔

برگر نے کہا ہے کہ” اگر کوئی جھڑپ ہوئی تو وہ بھی ہمارے کمانڈ کنٹرول میکانزم کو نشانہ بنائیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں