English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا دوسرے ممالک میں بغاوتوں میں معاون رہا، سابق مشیر قومی سلامتی

القمر

واشنگٹن: سابق قومی سلامتی مشیر وائٹ ہاﺅس جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے کئی ملکوں میں بغاوتیں کامیاب کرانے میں مدد کی تھی۔

جان بولٹن نے یہ بات سی این این کے ساتھ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملہ کے سلسلے میں ہونی والی سماعت کے بعد کہی ہے۔

قانون سازوں کے پینل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس امر کا الزام دیا کہ انھوں نے تشدد کے لیے اشتعال انگیزی کی تھی اور 2020 کا صدراتی الیکشن ہارنے کے بعد آخری وقت تک اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش کی تھی۔قانون سازوں نے یہ  میڈیا نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ تاہم جان بولٹن نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت کروانے میں اتنے ماہر نہ تھے کہ وہ بغاوت کا منصوبہ احتیاط کے ساتھ بنا لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں نہیں لیکن دوسری جگہوں پر بہت کام کیا گیا ہے بغواتیں کرانے کے لیے اور یہ وہ کچھ نہیں تھا جو ٹرمپ نے کوشش کی۔اس موقع پر اینکر ٹیپر نے پوچھا کہ آپ بغاوتیں کرانے کی کن کوششوں کا ذکر کر رہے ہیں؟

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ میں خاص واقعات کا اس حوالے سے ذکر نہیں کر رہا۔” یہ بات انھوں نے وینز ویلا کا ذکر کرنے سے پہلے کہی۔ جبکہ ان کا وینزویلا کے بارے میں کہنا تھا کہ ” یہ کامیاب نہ ہوئی جتنی کہ ہم نے اس کے لیے کوشش کی تھی۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ ایک اپوزیشن کو غیر قانونی طور پر منتخب کیے گئے صدر کا تختہ الٹنے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے