English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کےضمنی الیکشن میں رینجرز کے ساتھ ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے متعلقہ حلقوں میں سکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے اس دوران امن امان کیلئے رینجرز کے علاوہ فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس  میں  پنجاب اور سندھ کے ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش ،ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ،آتشی اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے ،انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر شرپسند عناصر کی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں داخلے پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ ایسے مسلح افراد کی ضمنی الیکشن کے دوران امن وامان پراثر انداز ہونے کے باعث پیشگی اقدامات لینے ،امن وامان کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ میں 16 اور17 جولائی کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے