کراچی: حالیہ ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھر گیا، چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق بارشوں کے بعد ڈیم میں سطح آب 339 فٹ سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد حب ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے جسکا واپڈا انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی،
انہوں نے کہا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حب ڈیم کا بھر جانا کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ حب ڈیم بھر جانے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔