ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشنز بند

پشاور کے تمام بڑے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر ہونے والے دل کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن آف کارڈیو سرجن کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں دل کے آپریشن بند کردیئے۔

ڈاکٹر اعظم جان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دل کی سرجری کے آلات مہنگے ہوگئے ہیں، اوپن ہارٹ سرجری پر 5 سے 6 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دل کے آپریشن کے لیے صحت کارڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے مختص ہیں، صحت کارڈ میں امراض قلب کے علاج کیلئے مختص رقم بڑھائی جائے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض تنولی نے بتایا کہ ہسپتالوں میں امراض قلب کے آپریشن ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر ریاض تنولی کے مطابق ڈاکٹرز کی فیسوں کا مسئلہ ہے جلد حل کرلیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں