ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری

کراچی:شہرقائد میں بارشوں کاسلسلہ 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور  ہواؤں کے ساتھ سندھ میں داخل ہوجائےگا جو  27 جولائی تک اثرانداز  رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں 24 سے 27 جولائی کے دوران اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بھی خضدار، لسبیلہ،حب اور کیرتھر رینج میں بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ  پڑ سکتا ہے جبکہ دادو،جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنےکا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چندلمحوں کی بارش میں سندھ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون اور دوماہ کا بچہ جابحق ہوگیا تھا،خاتون کی لاش تو ریسکیو کرکے نکال لی تھی لیکن 2ماہ کے بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں