ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری، شجاعت کا شکریہ، مخلوق کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمااور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ق)کے رہنماچوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

ہفتہ کو گورنر ہائوس میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لکھا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے،نو منتخب وزیراعلی پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں