English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، عمران خان

القمر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،حکومت کواپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں، پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ قوم مل کر انکی  سازشوں کو ناکام بنائے گی ،پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے