ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن

اسلام آباد: پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی معاونت کی جارہی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت کی جارہی ہے۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں