English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے

غرب اردن : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

غرب اردن میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکا نے غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ہے۔

غرب اردن کے وسطی شہر را ملہ  میں المنار گول چکر میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ادھر الخلیل شہر میں بھی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

 انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر “ہم سب غزہ ہیں،ہم سب مزاحمت ہیں،’’مزاحمت آزادی کا راستہ ہے‘‘اور ’’آزادی کا راستہ غزہ سے شروع ہوتا ہے‘‘کے نعرے درج تھے۔عوامی مزاحمتی قوتوں اور نوجوانوں کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ  گذشتہ روزسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمتعدد مقامات پر بمباری کی 15 فلسطینی شہید ہو گئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے