ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس پر پابندی عائد کردی

سرینگر: مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی،بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی،قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، سرینگر سمیت دیگرشہروں میں سڑکوں کو خاردارتار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھارتی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں