English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو پاکستانی باکسر کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد برطانیہ میں لاپتا ہوگئے

القمر

دولت مشترکہ گیمز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ دو قومی باکسر گیمز کے اختتام کے بعد برطانیہ میں لاپتا ہوگئے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 2 پاکستانی باکسروں کے اچانک غائب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں باکسر برمنگھم میں غائب ہوگئے ہیں اور فیڈریشن ان کو تلاش کر رہی ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق 63 کے جی کے سلیمان بلوچ اور لائٹ ہیوی ویٹ باکسر نذیراللہ گیمز کے بعد اچانک غائب ہوگئے ہیں جبکہ دونوں باکسروں کے سفری دستاویزات باکسنگ فیڈریشن کے حکام کے پاس ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی باکسنگ ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔

سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ نے بتایا کہ دونوں باکسر آخری دو گھنٹوں میں لاپتا ہوئے ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت تمام سفری دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور دونوں باکسروں کا جلد پتا لگائیں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوس ایشن (پی او اے) نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

خیال رہے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقدہ 12 روزہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 طلائی تمغے جیتے، ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیے، اس کے علاوہ قومی ایتھلیٹس نے 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔

اختتامی تقریب میں کامن ویلتھ گیمز 2026 کی میزبانی باضابطہ طور پر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے حوالے کردی گئی۔

منبع: ڈان نیوز

The post دو پاکستانی باکسر کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد برطانیہ میں لاپتا ہوگئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے