English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ،مزید ایک مریض چل بسا ،353نئے کیسز رپورٹ

القمر

 اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزیدایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں353نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت  کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  ملک بھر میں ایک مریض کورونا سے انتقال کرگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 353 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق عالمی وبا میں مبتلا 155 افراد کی حالت  اب بھی تشویشناک ہے، ملک میں  24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے