ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلیے امید کا نام ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان آج بھی کشمیریوں اور فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے امید کا نام ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اندرونی کمزوریوں کو دور کرنے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔پاکستان عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی ایک رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا۔میں اپنے آباﺅاجداد کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جدوجہد آزاد ی میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں