عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔
ٹویٹر بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں ۔توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سیاسی پریشر ککر کو سیاسی چوہلے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔ بیبس ترین وزیراعظم شہباز شریف جسے اسکی اپنی پارٹی، ایم کیو ایم اور باپ بھی آنکھیں دکھا رہی ہے۔ یہ70کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکمران مرکز میں پروز الہی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں۔ پروز الہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔ سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔ 21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا۔
