English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ،مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں،شیخ رشید

القمر

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، ان کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں، 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے، میں لندن گیا ہی نہیں دبئی گیا تھا، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی، قومی سلامتی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے