ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکام کا مملکت میں  طب کے شعبے میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

سعودی حکام نے طب کے شعبے میں جعلسازی کرنے اور ان کے ساتھ دینے والوں کو سنگین انجام سے خبردار کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹسکے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے طبی اداروں اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنانے والوں کے ساتھ کسی قسم کے کوئی معاملات نہ رکھیں۔

بلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ دو طرح کے افراد سے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے،پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک تو وہ ہیں جو غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنائے ہوئے ہیں، دوسرے وہ ہیں جو صحت کے پیشے سے منسلک ہیں لیکن ان کے پاس صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ لائسنس نہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی کسی قسم کے تعاون کی اجازت نہیں، جو ادارہ یا فرد ان کے ساتھ تعاون کرے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں