ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ،فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔

اتوار کو فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل آگاہی دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاست دانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں