English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابوظبی کی جامع مسجد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

القمر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی معروف جامع مسجد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ اور اس کا پائلٹ زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ ابوظبی کی جامع مسجد کی کار پارکنگ میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا  گیا ہے۔ حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن کا حامل سیسنا طیارہ امارات کے دارالحکومت میں واقع نجی جیٹ طیاروں کے لیے مخصوص ہوائی اڈے کی جانب محو پرواز تھا، مگر بدقسمتی سے ابوظبی کی معروف جامع مسجد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

اماراتی سرکری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کی معلومات جاری کی ہیں، جس  کے مطابق طیارہ ائرپورٹ پر لینڈنگ لیے آ رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے