English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

القمر

سڈنی :آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر اور موجودہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاہے۔

مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آئوٹ کر کے 200تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔

مچل اسٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں 200وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔

پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے