ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کو بند گلی میں نہیں دھکیلناچاہیے، فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس:فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ  روس کو بند گلی میں نہیں دھکیلناچاہیے،روسی گیس پر  یورپ کاانحصار بتدریج کم ہو رہا ہے

ترکی اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے میں ایک فعال کردار ادا کررہا ہے،ترکی کے دورے سے قبل فرانسیسی ریڈیو کو ایک بیان دیتے ہوئے  ایک سوال کے جواب میں کیتھرین کولونا نے  کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی کوششوں کے مطابق خطے میں مثبت پیغامات بھیجے کیونکہ ترکی خطے میں  ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے،انہوں نے کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترکی اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے خطے میں ایک فعال کردار ادا کررہا ہے اور ایسا کرنے کے کی صلاحیت رکھتا ہے جو  ہمارے لیے ایک مثبے پہلو کی حیثیت رکھتا ہے، کولونا نے یوکرائنی اناج کی برآمد کا حل تلاش کرنے کے لیے ترکی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس لحاظ سے ترکی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

فرانسیسی وزیر نے کہا کہ روس کو بند گلی میں نہیں دھکیلناچاہیے،کیتھرین کولونا نے کہا کہ وہ یہ کافی نہیں سمجھتی ہیں کہ روس ایک پڑوسی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے ساتھ جنگ کرنے کا انتخاب کرکے تعطل میں پھنس گیا ہے،روس کے خلاف پابندیوں سے  یورپی ممالک کو درپیش مسائل    سے متعلق  کولونا نے دعوی کیا کہ یہ پابندیاں زیادہ کارآمد ثابت ہوں گی کیونکہ روسی گیس پر انحصار بتدریج کم ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں