ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت  کا ماہر تعلیم حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد :اقراء یونیورسٹی کے بانی و چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ حنید لاکھانی آج صبح ڈینگی بخار سے انتقال کر گئے، صدر مملکت  کا ماہر تعلیم حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اقرا یونیورسٹی کے بانی ہمارے دوست حنید لاکھانی کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اقراء یونیورسٹی کے بانی و چانسلر حنید لاکھانی انتقال کر گئے

 ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بھی تھا۔ ان کے انتقال پرپاکستان تحریک انصاف نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور انھیں رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کا انسان قرار دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ حنید لاکھانی کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں