English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو رکنی بینچ کے رکن کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

القمر

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے فاضل رکن نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پرسماعت سے معذرت کی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔مریم نواز کی درخواست پر چیف جسٹس دوبارہ بینچ تشکیل دینگے۔

جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

یاد رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب والدہ بستر مرگ پر تھیں تو اس وقت بھی وطن واپس آگئی تھی، عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے