English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل

جام شورو:سیلابی پانی سے سیہون کے مختلف دیہات زیرآب آگئے جبکہ دادو شہر کو خطرہ لاحق ہوگیا،آبادی کو بچانے کیلئے رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، منچھرجھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل ہونے کے بعد سیہون کے مختلف دیہات زیرآب آگئے، سیلابی پانی سے دادو شہر کو خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ آبادی کو بچانے کیلئے رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی۔

سیہون شریف میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، منچھر جھیل کا پانی بھان سعیدآباد شہر میں داخل ہونا شروع ہوگیا جبکہ بھان سعیدآباد کے شہری اب بھی رِنگ بندوں کی مرمت کرنے میں مصروف ہیں۔

سیلابی پانی گِرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے بجلی بند ہوگئی، ایل ایس کرمپور بچائو بند کو 50 فٹ کے 3 کٹ لگا دیئے گئے، جس سے منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں تیزی سے جارہا ہے۔ایم این وی ڈرین سے پنجاب اور بلوچستان کا سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی نہیں ہورہی۔

دوسری جانب منچھرجھیل کا پانی دادو کی طرف بڑھنے لگا ہے، پشتوں پر دبائو بڑھنے سے دادو اور جوہی کے قریب اولڈ چک کے قریب رِنگ بند میں بھی شگاف پڑ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے