English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آ باد: ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، بلکہ صرف ایک ممبر عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

 ہائی کورٹ نے وضاحت کی کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل ہے ، پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔ چیف جسٹس نے پٹشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا۔

 وکیل عبد الشکور شاد نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکشن معطل ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے