English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی،کٹی پہاڑی پر جعلی پولیس مقابلے میں ملوث 4اہلکار گرفتار

کراچی: کے علاقے کٹی پہاڑی پر ہونے والا پولیس مقابلہ تحقیقات میں جعلی نکلا،پولیس حکام کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانیکی حدود میں کٹی پہاڑی کے علاقے میں ہونے والا پولیس مقابلہ تحقیقات میں جعلی نکلا ہے جس کے بعد واقعے میں ملوث چار اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ چاروں اہلکار کٹی پہاڑی پر اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے، اس دوران ایک شہری فریدالدین نے اہلکاروں کے اشارہ کرنے پر موٹرسائیکل نہیں روکی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

تحقیقات میں ثابت ہوا کہ غلطی چھپانے کے لیے اہلکاروں نے جھوٹ بولا کہ نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کی، تحقیقات میں چاروں اہلکار غلط اور مقابلہ جعلی ثابت ہوا،واقعے کا مقدمہ زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے