شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں جمعرات سے شدید گرمی کی لہر جاری تھی جس کے دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا تھا۔
کراچی کے علاقوں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی ،بہادر آباد ،طارق روڈ میں بارش ہوئی۔بحریہ ٹاؤن، نوری آباد سپر ہائے وے، اسکیم 33، گلشن معمار اور گلشن حدید میں بھی بادل برسے۔بارش سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔
مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہرمیں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا عملہ موسم کی بدلتی صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہا ہے اور الرٹ ہے۔

