دبئی: گزشتہ رات سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل ہارنے کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہو گئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ بھارتی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جیت ہار ہوتی ہے، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آئوٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

