ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،ہزاروں فراد کی نقل مکانی

واشنگٹن: ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے  86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے اور ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ۔

 جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں