English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کرپٹ مافیا کے خلاف لڑتا رہوں گا ،حلیم عاد ل

القمر

 کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل نے کہا ہے کہ کل رات کو میری ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے ہمارے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کامیاب آپریشن کیا ہے جیل میں مجھے ٹانگ میں چوٹ لگی تھی علاج نہیں کروایا گیا تھا عدالتوں کے احکامات کے باوجود جیل حکام نے علاج نہیں کروایا تھا۔

حلیم عادل نے کہاکہ  جیل میں رہتے ہوئے اسٹک نہیں اٹھائی اور تکلیف برداشت کی باہر نکلنے کے بعد پتہ چلہ کہ ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا ہے اگر بروقت علاج ہوجاتا تو آج مجھے یہ انفیکشن نہیں ہوتا جنگی قیدیوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا جو میرے ساتھ ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اس کرپٹ مافیا کے خلاف لڑتا رہوں گا جلد ریکوری کے بعد عوام کی آواز بنوں گا۔ سندھ میں سیلابی صورتحال ہے سندھ حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے امدادی سامان کے جہاز کے جہاز آرہے ہیں، سیلاب متاثرین عوام بے یارو مددگار ہے حکومت کہیں نظر آتی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے