English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4روپے 21پیسے کمی کی درخواست

القمر

 اسلام آباد: کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4روپے 21پیسے کمی کی درخواست دی ہے۔ 

قبل ازیں وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ موخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے