English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈاکو ڈی ایس پی سے8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

القمر

کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوئوں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا۔ 

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوئوں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے دو نوجوانوں نے لوٹنے کے لیے آنے والے دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا تاہم جھگڑے کے دوران گرنے والی رقم کوئی دوسرا شخص لیکر فرار ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے