English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان کا ڈھائی برس بعد سیاحوں کیلئے  کرونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

القمر

ٹوکیو: جاپان نے ڈھائی برس بعد سیاحوں کے لیے کرونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدا نے کہا کہ کرونا کے باعث سیاحوں کو جاپان آنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم 11 اکتوبر سے جاپان نے سرحدوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے ویزا فری سفری سہولیات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ جاپان نے مارچ 2020 میں فری ویزا پروگرام معطل کردیا تھا۔

 فری ویزا پروگرام کے تحت جاپان میں 2019 میں 3 کروڑ10 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح آئے تھے۔جاپان نے جون 2022 سے ٹور گائیڈز کی رہنمائی میں گروپس کی صورت میں غیرملکی سیاحوں کو آنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے