ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،کچرا کنڈی سے اٹیچی کیس میں بند معذور شخص کی لاش برآمد

کراچی:قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کچرا کنڈی سے اٹیچی کیس میں بند معذور شخص کی لاش ملی برآمد ہوئی، جسے گلا گھونٹ قتل کیا گیا تھا۔

 شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود عرفات ٹاون میں ٹی سی ایف اسکول کے قریب مشتبہ اٹیچی کیس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بند لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہے ، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ نامعلوم شخص کو دوپٹے  اور رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جب کہ  مقتول ہاتھوں پیروں سے معذور تھا اور اس کے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ رہا تھا ۔

عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ایک کار میں سوار 2 خواتین آئی تھیں ، مرد کار چلا رہا تھا ، خواتین نے کار سے اتر کر ڈگی سے لمبے ہینڈل والا اٹیچی کیس نکالا جو اٹھانے میں انہیں بھاری لگ رہا تھا۔ خواتین نے اِدھر ادھر دیکھنے کے بعد اٹیچی کیس کچرا کنڈی میں پھینکا اور فرار ہوگئیں۔ بعد ازاں اہل علاقہ نے مشکوک واقعے پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اٹیچی میں سے گٹھڑی کی طرح مڑی ہوئی معذور شخص کی لاش نکالی اور فنگر پرنٹس کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں