ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر ٹرانسپورٹ نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا

کراچی: پیپلز بس سروس کے گلشن حدید روٹ کے مسافروں کے لئے گلشن حدید روٹ کی بسیں اب براہ راستہ شاہراہ فیصل ٹاور تک چلیں گی۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پیر سے پیپلز بس سروس گلشن حدید سے ٹاور تک چلائی جائے گی۔

روٹ میں تبدیلی گلشن حدید کے عوام کے مطالبہ پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کھوکھراپار – ٹاور روٹ پر بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، کل ( جمعرات) سے 30 بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، ہمیں سروس کو مزید بہتر کرنا ہے۔

 اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے ، بہت زیادہ شکایت موصول ہو رہی ہیں۔ اس پر صوبائی وزیر نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر بسوں کی بروقت روانگی ، اوولوڈنگ اور دیگر معاملات کی رپورٹ مرتب کرے گی۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لاڑکانہ میں آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاڑکانہ ضلعی انتظامیہ سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر کے روٹس میں جو مسائل ہیں ، ان کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے اضافی نئے روٹس پر بھی ورکنگ کرنے کی ہدایات دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں