English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب پولیس کو شہر کے تحفظ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب

القمر

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو شہر کے تحفظ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پنجاب پولیس کے بہترین کاکردگی پر قوم اور ملک کا نام روشن کیا ،پنجاب کے ہر ضلع کو 50ریسکیو موٹربائیکس دے رہے ہیں، 20سال شریف خاندان نے حکومت کی ،کسی کو ایک پراجیکٹ کو بنانے کی ان کو توفیق نہیں ہوئی سوائے سیاست کرنے کے ۔

گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو شہر کے تحفظ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پنجاب پولیس کے بہترین کاکردگی پر قوم اور ملک کا نام روشن کیا،بیرون ملک سے آنے والے ایمبسڈرز بھی اس کا تذکرہ کرتے ہیں، مجھے حیرانگی اور دکھ ہے کہ یہیں سے ہم نے ابتداء کی تھی ، جب شہباز شریف غلطی سے وزیراعلیٰ بنا تو اس وقت یہاں ٹوٹی ہوئی گاڑیاں اور بس سٹینڈ ہوتا تھا ، اس  کا خاتمہ کرکے بائیکرسروس کا آغاز کیا ، 20سال شریف خاندان نے حکومت کی ، کسی ایک پراجیکٹ کو بنانے کی ان کو توفیق نہیں ہوئی سوائے سیاست کرنے کے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان جتنی بار آئے اتنی دفعہ انہوں نے خرابی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ، پنجاب کے ہر ضلع کو 50موٹربائیکس دے رہے ہیں، تاکہ شہریوں کو تحفظ دیا جائے موٹرسائیکل ریسکیو سروس کا رسپانس  ٹائم 4سے 5منٹ ہے  ۔ یہ ہر بار بھیس بدل کر آتے ہیں اور جاتے ہوئے ڈالر بھی لے جاتے ہیں۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ پاک افواج اور ریسکیو اہلکاروں کے سیلاب متاثرین کی مدد کی ، اب سندھ کو بھی سیلاب کے بعد ریسکیو 1122کا ادارہ یاد آگیا ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سب سے پہلے ریسکیو ٹیمیں بھیجی تھیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقع پر رانا ثناء اللہ کو سزاء ہونی چاہیے ، شریفوں نے طویل عرصے حکمرانی کی مگر پنجاب میں کبھی کوئی بہترکام نہیں کیا ، شریف برادران چاہتے تھے کہ منصوبے کو کس طرح بند کریں ، یہ لوگ ڈالر کو صحیح کرنے آتے ہیں پھر جاتے ہوئے سارے ڈالر لے جاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے