ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو کھوکھلا کرنے کیلیے بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، ڈاکٹرطارق سلیم

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ صوبوں او روفاق پرقابض مافیاقومی وسائل عوام کے ریلیف کی بجائے اپنی عیاشیوں پرخرچ کررہا ہے بدترین معاشی حالات او رسیلاب جیسی آزمائش کے باوجود73رکنی وفاقی کابینہ کاکیا جوازہوسکتا ہے ۔پاکستان کوکھوکھلاکرنے کے لیے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں پوری دنیا میں ملک وقوم کی بدنامی کاباعث بننے والے اندرسے ملے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ وکی لیکس ،پانامہ لیکس ،پرائم منسٹرہائوس لیکس سمیت ہربدعنوانی میں تحریک انصاف ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک صف میں کھڑی نظرآتی ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کی قوت سے عوام کوکرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی ،30اکتوبرکومینارپاکستان کے سائے میں عظیم الشان پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن منعقد کررہے ہیں ۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نبی مہربانۖ کی زندگی کا ہرلمحہ مومن کے لئے مشعل راہ ہے مکہ میں جہالت کے اندھیرے تھے نبی ۖ نے ان گھٹاٹوپ اندھیروں میں چراغوں کوروشن کیا جن کی روشنی عرب وعجم پرپھیلی جماعت اسلامی اسلام کے نام پرقائم ہونے والی ریاست میں نظام مصطفے ۖ کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں