ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ

پشاور:خیبرپختونخوا میں آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی جانب سے آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں گودام سے سرکاری آٹا برآمد کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع گودام سے 300تھیلے سرکاری آٹا برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سرکاری آٹا تحویل میں لے لیا گیا ، مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ میں مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں