English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی وزرا استعفوں کے متعلق آڈیو لیک کی تحقیق کے لیے عدالت پہنچ گئے

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی استعفوں سے متعلق وزرا کی آڈیو لیک پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

استعفوں سے متعلق زیر التوا مقدمے میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ، آڈیو لیکس کی انکوائری کرکے شہباز شریف اور کابینہ کے خلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔

درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اراکین کو فریق بنایا گیا جبکہ درخواست کے ساتھ آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی لگایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے، استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیرالتواکیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے۔

انکوائری کمیشن وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے انکوائری کرے جب کہ اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور  اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد وزرا، حکمراں اتحاد کے رہنماؤں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو کلپس منظر عام پر آ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے