English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گٹگا پان پراگ سمیت منشیات کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری

القمر

سکھر:سکھر شہر میں گٹگا پان پراگ و مضر صحت اشیاء سمیت منشیات کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حاجی شریف بندھانی و دیگر سماجی رہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے گردانوح کے مختلف شہروں میں عدالتی احکامات کے باوجود پولیس سمیت متعلقہ محکموں کی نااہلی کی وجہ سے شہر سکھر میں مضر صحت اشیاء  سمیت منشیات کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہرکے مختلف علاقوں بچل شاہ،گرم گودی،پرانہ سکھر،نیو گوٹھ،ٹکر محلہ و دیگر علاقوں میں مضر صحت اشیاء  کی فروخت پر پابندی کے باوجود انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملوث افراد پولیس کی سرپرستی میں دوگنے داموں اپنا گھناؤنا کاروبار جاری رکھئے۔

نوجوان نسل کی تباہی ذمہ دار پان پراگ ،گٹگا ،رجنی،ون ٹو ون،مین پوری و منشیات دیگرمضر صحت اشیاء کھلے عام فروخت کی جارہی ہے،گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد نوجوان نسل سے دوگنے دام وصول کرکے انہیں ذہر فروخت کررہے ہیں۔

لیکن سکھر پولیس اور انتظامیہ رشوت کے عیوض خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو ملک کے مستقبل نوجوان نسل کیلئے تباہی بن سکتا ہے۔

دوسری جانب سماجی رہنما و راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر و حاجی محمد شریف بندھانی، شہریوں سمیت سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ۔

سکھر انتظامیہ کو سخت تنقید کانشانہ بنایا اور چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر صحت ،سیکریٹری صحت،ڈی آئی جی پولیس سکھر رینج،ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے شہر سکھر میں مضر صحت اشیاء سمیت منشیات فروخت کرنے والوں سمیت انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف موئثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے