English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

القمر

دبئی : بختاور بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک برس قبل اکتوبرہی کے مہینے میں بختاور بھٹو اورمحمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم کی ولادت ہوئی۔ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 بتائی۔ انہوں نے قرآنی آیت الحمد لِلہِ ربِ العلمِین کو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی خوشخبری سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے