English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا ترکیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

القمر

لاہور: قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد سے اور 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا، ترکیہ پہنچنے والے مسافروں کو ترکش ائیر سےکوڈشئیرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول پہنچایا جائے گا،استنبول ائیرپورٹ پر یورپ اور برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی کانٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے مسافروں کو سہولت اورکاروبار کے حوالے سے پی آئی اے کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے