آکلینڈ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
قومی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے،میچ کی تیاریوں کیلیے قومی اسکواڈ نے لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں ٹریننگ کی۔دوسرا ٹریننگ سیشن 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں فتح حاصل کی جب کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو شکست سے دوچار کیا،پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان دو میچز جیت کر پہلے، نیوزی لینڈ ایک فتح اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلا دیش نے اپنے دونوں میچز میں ناکام رہی ہے۔
