English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان جھوٹ ہے، پاکستان

القمر

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کاگجرات جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے، مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے