ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج پاکستان کی درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے، نوازشریف

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا اور پارلیمنٹ توڑی گئی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا، پھر بھی پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ بہت ٹھوکریں کھا لیں،اب بھی وقت ہے۔

واضح رہے کہ آج جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا کو 23 برس بیت گئے۔ 12 اکتوبر 199 کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں