English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مسجد پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

القمر

 کراچی: کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کارندے ناصر عباس رضوی کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

 اعلامیے کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیموں کے کارندوں کو قتل کرنے اور مسجد پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں 3 افراد کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہیں ۔

 

 ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور اور ملتان میں روپوشی اختیار کیا ہوا تھا اور کراچی واپس آکر رئیل اسٹیٹ کا کام کر رہا تھا ، سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے گلبر گ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے