English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات میں فضائی ٹکٹ سستے، خصوصی پیشکشوں کا اعلان

القمر

دبئی: متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے علاقائی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے خصوصی پیشکشوں کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا  کے مطابق فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے نومبر کے آخر تک بین الاقوامی پروازوں کے لیے جو رعایتی ٹکٹ جاری کیے ہیں ان کی ابتدا ایک ہزار 100 درہم سے کی گئی ہے۔ مخصوص ملکوں کے لیے رعایتی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔

ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں فضائی ٹکٹ 30 تا 40 فیصد سستے ہیں۔ اس کا موازنہ موسم گرما کے ٹکٹوں کی قیمتوں سے کیا جارہا ہے۔ فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ رعایتی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اکتوبر کے آخر تک بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ نومبر کے آخر سے  سفر کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے