English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا پٹرول مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

القمر

واشنگٹن / اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان  کردیا۔

واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری موصول ہوئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم سے مشورہ کیا اور پھر آئندہ 15 روز یعنی 31 اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ 15 اکتوبر کی رات 12 بجے سے 31 اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے